یہ انجمن غلامان مُحمّد ﷺ کی آفیشیل ویب سائٹ ہے
!

Sunday 7 September 2014

Gumraho sy Bacho , Beware of Khawarij

اَلْحَدِیْثُ الرَّابِعُ گمراہوں سے بچو

عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ یَکُوْنُ فِیْ اٰخِرالزَّمَانِ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ یَأَتُوْنَکُمْ مِّنَ الْاَحَادِیْثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوْآأَنْتُمْ وَلَآ اٰبَاءُ کُمْ فَاِیَّاکُمْ وَاِیَّاھُمْ لَایُضِلُّوْنَکُمْ وَ لَایَفْتِنُوْنَکُمْ


حضرت ابوہریرہ سے( روایت ہے)کہا(انہوں نے)فرمایااللہ کے رسول(نے) ہوں گے آخری زمانہ میں
جھوٹے دجّال (جو)لائیں گے تمہارے پاس ایسی احادیث جونہیں سنی ہوں گی تم نے اور نہ تمہارے باپ دادا نےتو بچو تم(ایسے لوگوں سے)اور دور رہو ان سے(تاکہ)نہ گمراہ کردیں وہ تم کو اور نہ فتنے میں ڈالیں وہ تم کو

بامحاورہ ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:آخری زمانے میں جھوٹے دجّال ہونگے وہ تمہارے سامنے ایسی احادیث لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سنا ہو گااورنہ تمہارے باپ دادا نے، تو ایسے لوگوں سے بچو اور انہیں اپنے قریب نہ آنے دو، تاکہ وہ تمہیں گمراہ نہ کریں اور نہ فتنے میں ڈالیں۔ (صحیح مسلم،مقدمہ،باب النھی عن الروایۃ...الخ،الحدیث۷،ص۹)

وضاحت: 
دَجَّال دَجَلٌ سے بنا ہے بمعنی فریب اور دھوکہ ،اور دجّال کا معنی ہے بڑا

فریبی ، مکّار اور دھوکے باز، آخرِ زمانہ میں بڑا دجّال نکلے گا ،اس سے پہلے چھوٹے دجّال ہوں گے ۔اس حدیث میں حدیث گھڑنے والوں کی طرف اشارہ ہے اور اس کلامِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے مخاطب یا تو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں یا قیامت تک آنے والے علماء کہ جن کو حدیث کی واقفیت ہو کیونکہ اگر کوئی جاہل کسی حدیث کو نہ سنے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے نہ کہ سُنانے والے کا ۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا سخت جرم ہے اور گھڑنے والا سخت مجرم کہ نبی پاک صاحب ِ لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اسے دجّال وکذّاب فرمایا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بدمذہبوں کی صحبت سے بچنا ازحد ضروری ہے کیونکہ ان کی صحبت مسلمان کو ایمان جیسی انمول دولت سے محروم کرسکتی ہے ۔ (ماخوذاز مراٰۃ المناجیح ج۱،ص۱۵۸)
بدمذہبو ں کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے ان کتب کامطالعہ مفید ثابت ہوگا :
(۱)تمہیدالایمان(از امام اہلسنّت الشاہ مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن)
(۲) حُسام الحرمین (از امام اہلسنّت الشاہ مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن)
(۳)بہارشریعت حصہ اوّل(از صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی)
(۴)الحق المبین (ازغزالی دوراں مولانا احمدسعید کاظمی علیہ رحمۃاللہ القوی)
(۵)جاء الحق (ازحکیم الامت مفتی احمد یارخان نعیمی علیہ رحمۃاللہ الغنی)

فکرمدینہ:

کیا آج آپ نے ۱۲ منٹ کسی سُنّی عالم کی اسلامی کتاب اور فیضانِ سنت کے ترتیب وار کم از کم چار صفحات (درس کے علاوہ )پڑھ یا سن لئے ۔ 
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں ایمان کی سلامتی نصیب فرما یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں بدمذہبو ں کی صحبت سے بچنے کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں سُنّی علماء دامت فیوضھم کی کتب کے مطالعے کا ذوق عطا فرما۔