یہ انجمن غلامان مُحمّد ﷺ کی آفیشیل ویب سائٹ ہے
!

Sunday 7 September 2014

Bad mazhab ki Izat na kren ! Don't respect the false sect

اَلْحَدِیْثُ الْخَامِسُ بد مذہب کی توقیرکرنا کیسا؟

عَنْ اِبْرَاہِیْمَ ابْنِ مَیْسَرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ مَنْ وَقَّرَ صَاحِبَ بِدْعَۃٍ فَقَدْ أَعَانَ عَلٰی ھَدَمِ الْاِسْلَام

(روایت ہے)حضرت ابراہیم بن میسرہ سے کہا(انہوں نے کہ) فرمایااللہ کے رسول(نے)جس نے

تعظیم وتوقیر کی صاحبِ بدعت(کی)توتحقیق مددکی(اس نے)اسلام کے ڈھانے پر
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابراہیم بن میسرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ،اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس نے کسی صاحب ِ بدعت(یعنی بے دین) کی تعظیم وتوقیر کی تو اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔

(شعب الایمان،باب فی مباعدۃ الکفار،فصل فی مجانبۃالفسقۃ، الحدیث۹۴۶۴ ، ج۷،ص۶۱)

وضاحت:
یہاں صاحب ِبدعت سے مراد بے دین شخص اور توقیر سے اس کی بلاضرورت تعظیم مراد ہے ۔اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بے دینوں کی تعظیم گویا اسلام کو ویران کرنا ہے کہ ہماری تعظیم سے عوام کے دلوں میں ان کی عقیدت پیدا ہوگی ،جس سے وہ ان کا شکار بن سکتے ہیں ،جس طرح مسلمان کی تعظیم کارِ ثواب ہے ایسے ہی بے دین کی توہین باعث ِ ثواب کہ وہ دشمنِ ایمان ہے ۔(ماخوذ ازمراٰۃ المناجیح،ج۱،ص۱۷۹) 
بے دین وبد مذہب سے کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے اس کے متعلق چند
حاد یث مبارکہ میں ارشاد ہواہے کہ:
تقدیرِ الٰہی عزوجل کو جھٹلانے والے اس اُمّت کے مجوسی ہیں،(یہ) اگر بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو،اگر مرجائیں توان کے جنازے میں شریک نہ ہو،ان سے ملاقات ہوتو انہیں سلام نہ کرو۔(سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ،باب فی القدر،الحدیث۹۲،ج۱ ،ص۷۰)
بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے لئے اصحاب واصہار پسند کئے اور قریب ایک قوم آئے گی کہ انہیں برا کہے گی اور ان کی شان گھٹائے گی تم ان کے پاس مت بیٹھنا ،نہ ان کے ساتھ پانی پینانہ کھاناکھانا،نہ شادی بیاہ کرنا۔

(کتاب الضعفاء للعقیلی،الحدیث۱۵۴،ج۱،ص۱۴۴)

ان کے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو۔

(العلل المتناھیۃ،کتاب السنۃو ذم البدع،باب ذم الرافضۃ،الحدیث۲۶۰،ج۱،ص۱۶۸)

دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں ایمان کی سلامتی نصیب فرما یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں بدمذہبو ں کی صحبت سے بچنے کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں سُنّی علماء دامت فیوضہم کی کتب کے مطالعے کا ذوق عطا فرما۔ یا اللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم