یہ انجمن غلامان مُحمّد ﷺ کی آفیشیل ویب سائٹ ہے
!

Sunday 7 September 2014

Acha Tareqa jari krna , starting a new good way according to Hades and Quran is jaiz !


عَنْ جَریْرِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہُ مَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَام سُنَّۃًحَسَنَۃً فَلَہٗ أَجْرُھَا وَ أَجْرُ مَنْ عَمِلَ بھَا بَعْدَہ\' مِنْ غَیْر أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أُجُوْرھِمْ شَیْئٌ وَ مَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَام سُنَّۃً سَیِّئَۃً کَانَ علیہ وِزْرُھَا وَ وزْرُ مَنْ عَمِلَ بھَا مِنْ بَعْدِہٖ مِنْ غَیْر أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِھِمْ شَیْئٌ
(روایت ہے) حضرت جریرسے کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے)جس نے جاری کیا

اسلام میں اچھاطریقہ تو اس کیلئے(ہوگا) اس(طریقہ)کا ثواب اور ثواب (ان کا)جنہوں نے
عمل کیا اس(طریقہ)پر اس کے بعد بغیر اس کے کمی ہو ان کے ثواب سے کچھ بھی اور
جس نے جاری کیا اسلام میں بُراطریقہ ہوگا اس پر اس(طریقہ)کاگناہ اور گناہ(ان کا)
جنہوں نےعمل کیا اس(طریقہ)پر اس کے بعد بغیر اس کہ کہ کمی ہو ان کے گناہوں سے
کچھ بھی
بامحاورہ ترجمہ: حضرت جریررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو اسلام میں کسی اچھے طریقے کو رائج کریگا اس کو اس طریقے کو رائج کرنے کا بھی ثواب ملے گا اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی جو اس کے بعد اس طریقے پر عمل کرتے رہیں گے اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی۔جو مذہب ِاسلام میں کسی بُرے طریقے کو رائج کریگا تو اس شخص پر اس طریقے کو رائج کرنے کا بھی گناہ ہوگا اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی جو اس کے بعد اس طریقے پر عمل کرتے رہیں گے اورعمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی۔ (صحیح مسلم،کتاب الزکوۃ،باب الحث علی الصدقۃ،الحدیث۱۰۱۷،ص۵۰۸)

وضاحت:

معلوم ہوا کہ اچھاعمل جاری کرنے والا تمام عمل کرنے والوں کے برابر اجر پائے گا ۔ (مراٰۃ المناجیح ،ج۱،ص۱۹۶)

مراٰۃ المناجیح میں ہے :جن لوگوں نے علمِ فقہ ،فنِ حدیث ،میلاد شریف ،عرسِ بزرگانِ دین، ذکرِ خیر کی مجالس ،اسلامی مدرسے (اور )طریقت کے سلسلے ایجاد کئے انہیں قیامت تک ثواب ملتا رہے گا ۔ (ان شآء اللہ عزوجل) (مراٰۃ المناجیح ،ج۱،ص۱۹۶)